امریکہ اور مغرب، اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں: سعودی عرب


امریکہ اور مغرب، اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے یہ بیان صدر ٹرمپ کی روانگی سے قبل سامنے آیا ہے، سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغرب، اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بہت بھرپور پیغام ہے کہ امریکہ اور مغرب آپ کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ مغرب کے لیے بھی بھرپور پیغام ہے کہ اسلام آپ کا دشمن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ سعودی عرب کے علاوہ اسرائیل اور ویٹیکن بھی جائیں گے۔

امریکی صدر کا یہ پہلا غیرملکی دورہ اس لیے بھی اہمیت حامل ہے کہ ٹرمپ اسی ایک دورے میں تینوں بڑے مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے مراکز میں جائیں گے۔

اس دورے سب سے پہلے وہ اپنے حلیف اور اسٹریٹجک اتحادی سعودی عرب ہے، جہاں وہ تین مختلف اجلاسوں میں سعودی اور اسلامی دنیا کے رہنماؤں سے ملاقات اور انہیں اسلام کے روشن پہلووں پر درس دینگے۔

سعودی وزیرِ خارجہ عادل بن احمد الجبیر کہتے ہیں: اس دورے سے اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان عموماً اور امریکہ کے درمیان خصوصاً مکالمہ بدل جائے گا۔

یہ شدت پسندوں کو تنہا کر دے گا، چاہے وہ ایران ہو، داعش ہو یا القاعدہ ہو، جو کہتے ہیں کہ مغرب ہمارا دشمن ہے۔

یاد رہے کہ اس دورے میں جہاں ٹرمپ دیگر مسلمان رہنماوں سے ملاقات کریں گے، ان رہنماؤں میں پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف بھی ہوں گے۔ جن کی فوج کے سابق سپہ سالار اب سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوج کے سربراہ بھی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری