لاوروف: امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے


لاوروف: امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے

روسی وزیر خارجہ نے شام پر امریکی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے داعش کیخلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے شام پر حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن دہشتگردی کیخلاف ہونے والے مشترکہ مفاہمت کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اسد حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی صورت میں پابندی لگانے کا قانون، ہمیں شام میں دہشتگردوں کیخلاف پیشقدمی سے روکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ کا شام کے بارے میں موقف دہشتگردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔

 داعش کیخلاف نام نہاد امریکی اتحاد نے جمعرات کو التنف ہائی وے پر شامی فوج کے ایک مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد اہلکار شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری