چارسدہ: شبقدر دھماکوں سے گونج اٹھا؛ 5 دھماکے


چارسدہ: شبقدر دھماکوں سے گونج اٹھا؛ 5 دھماکے

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں دستی بم کے یکے بعد دیگرے ہونے والے 5 دھماکوں میں  14افراد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے دستی بموں سے گھروں اور سکول کے باہر کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ سروکلے میں سکول کے باہر ہوا جس سے چوکیدار اور طالبعلم زخمی ہوا جبکہ موصل کور میں گھر کے باہر دھماکے سے  8افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں دیگر تین دھماکوں سے 4افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے جو مختلف مقامات پر چیکنگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری