ٹرمپ سے پہلی ملاقات / نواز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے


ٹرمپ سے پہلی ملاقات / نواز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم نوازشریف امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں ان کی ملاقات شاہ سلمان اور دیگر عالمی رہنماوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نوازشریف امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم کانفرنس میں شرکت کے لیے کل ریاض روانہ ہوں گے۔وہ شاہ سلمان سے ملاقات کے علاوہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نوازشریف کو چند روز قبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری