یمنیوں نے سعودی دارالحکومت کو بیلیسٹک میزائل سے ہدف بنایا

یمنیوں نے سعودی دارالحکومت کو بیلیسٹک میزائل سے ہدف بنایا

ٹرمپ کے سعودی دورے کے صرف ایک دن قبل یمنی افواج نے ریاض پر بیلیسٹک میزائیل داغا۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی دارالحکومت ریاض کو برکان-2 نامی بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ ریاض پر برکان-2 سے تیسرا حملہ تھا جو امریکی صدر کے ریاض پہنچنے سے پہلے انجام دیا گیا ہے۔ 

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد ایک واضح اور صاف لفظوں میں پیغام پہنچانا تھا کہ یمن اپنے دشمن کے حملوں اور تجاوز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

یہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملک دورے پر سعودی عرب پہنچنے والے ہیں۔

اس سے پہلے فروری میں یمنی فوجوں نے مغربی ریاض میں ایک فوجی اڈے پر بھی بیلیسٹک میزائل داغا تھا اس کے بعد 18مارچ کو بھی یمن کی مشترکہ افواج نے سعودی شاہ کے کئی ممالک کے دورے سے واپسی کے فورا بعد یمن پر سعودی تجاوز کے خلاف احتجاج کرتے وئے ریاض شہر میں واقع ملک سلمان ائیربیس کو بیلیسٹک میزائل سے ہدف بنایا تھا۔

المیادین چینل کے مطابق سعودی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ریاض کے نزدیک ایک یمنی میزائل کو مار گرایا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری