سعودی عرب کا صاف جواب /  پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے سے متعلق تمام امکانات ختم


سعودی عرب کا صاف جواب /  پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے سے متعلق تمام امکانات ختم

سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنی آبادی بڑھ چکی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

درخواست مسترد ہونے کے ساتھ ہی 2017 کے حج کوٹے میں اضافے سے متعلق تمام امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزارت مذہبی امور نے آبادی میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی تھی لیکن سعودی وزارت حج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنی آبادی بڑھ چکی ہے۔

لہذا پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ مردم شماری کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔

مردم شماری کے بعد اس بات پر غور کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا حج کے حوالے سے کوٹہ کتنا بڑھایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج سے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم سعودی عرب کے انکار کے بعد حج بیت اللہ کی آرزو میں تڑپنے والے بہت سے پاکستانیوں کے دل ٹوٹ کر رہ گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری