کلبھوشن کیس میں تیاری نہ تھی، عالمی عدالت انصاف میں دوبارہ سماعت کی درخواست


کلبھوشن کیس میں تیاری نہ تھی، عالمی عدالت انصاف میں دوبارہ سماعت کی درخواست

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیس کی تیاری ٹھیک سے نہیں کی گئی  لہذا پاکستان نے کلبھوشن کیس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں 6 ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست دیدی ہے، جس میں کلبھوشن میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ سماعت کو دوبارہ چلینج کیا جائیگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت نے کلبھوشن یادیو کیس میں تیاری نامکمل ہونے کا اعتراف کرلیا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیس کی تیاری ٹھیک سے نہیں کی گئی،کیس کی تیاری کے لیے زیادہ وقت نہیں ملا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کیس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں 6 ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست دیدی ہے، جس میں کلبھوشن میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ سماعت کو دوبارہ چلینج کیا جائیگا۔

سرتاج عزیز نے یقین دلایا کہ اگلے مرحلے کے لیے ہمارا کیس بہت مضبوط ہے،وکلا کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں،ایڈ ہاک جج کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عالمی عدالت میں اپنا وکیل نہیں بدلے گا اور خاور قریشی ہی پیش ہوں گے۔

دوسری جانب سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر رائے دینے کا کسی کو حق نہیں ،کلبھوشن بارے عالمی عدالت کا فیصلہ غلط ہے،  جو پاکستان کوتسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

مزید برآں کلبھوشن کے پاس اپنی سزائے موت کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا کل آخری دن ہے۔

کلبھوشن کو10 اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ قانون کے تحت 40 روز میں سزائے موت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد 60 روز میں کلبھوشن آرمی چیف سے اپیل کر سکتا ہے تاہم آرمی چیف کے فیصلے کے بعد90 روز کے اندر کلبھوشن صدر پاکستان سے اپیل کر سکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری