علمائے بحرین: شیخ عیسیٰ قاسم کے جاں نثار مساجد میں حاضر ہوں


علمائے بحرین: شیخ عیسیٰ قاسم کے جاں نثار مساجد میں حاضر ہوں

بحرین کے علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے جاں نثار عدالتی حکم کے جاری ہونے تک مساجد میں حاضر رہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے جید علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شیخ عیسیٰ قاسم کے کیس کے بارے میں عدالت کی جانب سے حکم کے جاری ہونے تک مساجد میں حاضر رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد میں شیخ عیسیٰ قاسم کیلئے دعا کریں۔

بحرین کی عوام نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرتے ہوئے شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین نے اس دوران آلہ خلیفہ حکومت کے ظلم و تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اعلا کیا کہ وہ آخری دم تک اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آلہ خلیفہ نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر بلا وجہ منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔

آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ شیخ عیسیٰ قاسم کیس کو ملتوی کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری