سعودیہ، دودھ دینے والی گائے ہے، جب اس کا دودھ ختم ہوجائے اس کا گلا کاٹ دینگے

سعودیہ، دودھ دینے والی گائے ہے، جب اس کا دودھ ختم ہوجائے اس کا گلا کاٹ دینگے

ٹرمپ کا سعودی دورے سے قبل ریپبلکنز پارٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں کہنا تھا کہ سعودیہ ایک بد شکل لیکن امیر بیوی ہے جس سے عشق کریں گے اور جب اس کا پیسہ ختم ہو جائے گا تو اس کے بیڈ سے اٹھ جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ریپبلکنز پارٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں ٹرمپ نے ان کے سعودیہ سے تعلقات میں اضافہ ہونے پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا: "سعودیہ صرف دودھ دینے والی گائے ہے، جب اس کا دودھ ختم ہو جائے تو اس کا گلا کاٹ دیں گے۔"

انہوں نے کہا: "سعودیہ ایک بد شکل لیکن امیر بیوی ہے جس سے عشق کریں گے اور جب اس کا پیسہ ختم ہو جائے گا تو اس کے بیڈ سے اٹھ جائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر روئٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودیہ کے دفاع کے لیے امریکہ کے بڑے خرچوں سے گلہ کیا، اور کہا تھا کہ "عرب ممالک امریکہ کے ساتھ برابر کا سلوک نہیں کر رہے ہیں، سعودیہ کا تقریبا پورا دفاع، امریکا کے ذمہ ہے جب کہ وہ اس کے لیے کافی پیسے ادا نہیں کرتا ہے۔"

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ سعودیہ کو 100 ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا، جس سے سعودیہ کی فوجی طاقت میں اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آج 19 مئی کو مسلمان حکمرانوں کو اسلام کے روشن پہلووں سے روشناس کرانے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر کے اصل متن کو پڑھنے کیلئے کلک کریں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری