جنرل «دوستم» اپنے گهر میں نظربندی کے بعد افغانستان سے چلے گئے


جنرل «دوستم» اپنے گهر میں نظربندی کے بعد افغانستان سے چلے گئے

افغانستان کے نائب صدر6 مہینے اپنے گهر میں نظربندی کے بعد ترکی چلے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے «گارڈین» کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے نائب صدر جن پر تشدد کرنے کا الزام تها، علاج کی غرض سے ملک کو چهوڑ کر ترکی چلے گئے ہیں.

ذرائع کی مطابق جنرل دوستم شراب کے استعمال اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں.

ان کے ترکی جانے سے ان کے سزا پانے کا احتمال بالکل ختم ہوگیا ہے.

واضح رہے کہ متعدد بین الاقوامی اداروں نے ان کو سزا نہ دینے کی وجہ سے افغان حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تها۔

انہوں نے اپنے محافظوں کے ساتھ «ایشچی» نامی شخص پر تشدد کیا تھا جس کی سرکاری رپورٹ بهی تصدیق کی تھی.

جنرل دوستم کئی مہینے اپنے گهر میں تھے اور عدالت بھی حاضر نہیں ہوئے۔

جبکہ افغان پولیس نے عدالت کے حکم کے باوجود اس کو گرفتار نهیں کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری