شامی فوج کا حمص شہر پر 5 سال کے بعد مکمل کنٹرول


شامی فوج کا حمص شہر پر 5 سال کے بعد مکمل کنٹرول

شامی فوج نے ملک کے مرکز میں واقع شہر حمص پر پانچ سال کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی فورسز نے ملک کے تیسرے بڑے شہر حمص پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

باغیوں کے آخری گروہ نے گزشتہ روز الوعر علاقے کو روسی افواج کی نگرانی میں ترک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الوعر شہر باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق حمص شہر گزشتہ پانچ سالوں سے دہشتگرد گروہوں کے قبضے میں تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں سے 20 ہزار افراد پر مشتمل آبادی جن میں دہشتگرد، ان کے خاندان اور عام شہری شامل تھے، کا حمص شہر کے آخری علاقے سے انخلاء شروع ہوا تھا۔

حمص کے گورنر طلال البرازی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حکومتی اداروں کی الوعر علاقے میں واپسی بلاتاخیر یقینی بنائی جائیگی۔

الوعر کی آزادی کے بعد حمص شہر مکمل طور پر شامی فوج کے قبضے میں آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری