بحرین؛ آل خلیفہ کیخلاف رات بھر مظاہرے جاری رہے + ویڈیو اور تصاویر

بحرین؛ آل خلیفہ کیخلاف رات بھر مظاہرے جاری رہے + ویڈیو اور تصاویر

بحرین کے شہریوں نے گزشتہ شب ریلیاں نکال کر آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی شہریوں نے علماء کی آواز پر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کیلئے لبیک کہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ شب ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحری کے علماء نے عوام سے اپیل کی تھی کہ شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کے دوران میادین کا سفر کریں اور آل خلیفہ کے جابرانہ احکامات کی متحد ہوکر شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری