ٹیلرسن: ایران کے خلاف پابندیاں لگاتے رہیں گے

ٹیلرسن: ایران کے خلاف پابندیاں لگاتے رہیں گے

امریکی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف پابندیاں لگاتا رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران کے خلاف بیہودہ الزامات کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ ایران یمن، عراق اور شام میں مداخلت کر رہا ہے اور حزب اللہ کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے لہذا ایران پر امریکی پابندیاں جاری رہیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نسل مذہب اور دین سے کوئی واسطہ نہیں ہے ایران خطے میں مسلح افراد کو تنخواہ دینا بند کرے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس نشست میں کہا کہ جو بھی کسی بے گناہ کو قتل کرے وہ دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں قیام امن کے امریکی وعدوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔ سعودی عرب ٹرمپ کی کوششوں کی قدر کرتا ہے اور تمام مراحل میں ان کی مدد کرنے کا خواہشمند ہے۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری