برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دو دھماکے، 19 ہلاک، 50 زخمی + ویڈیوز


برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دو دھماکے، 19 ہلاک، 50 زخمی + ویڈیوز

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دو دھماکوں میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد مانچسٹر ایرینا میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دو دھماکے سنے گئے جس کے بعد مانچسٹر ایرینا میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایمبولینسز سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

برطانوی پولیس نے دھماکوں کو سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔

پولیس نے لوگوں کو جائے وقوعہ کی جانب جانے سے روک دیا ہے اور منچسٹر ایرینا کے راستے سر بمہر کر دیئے ہیں۔

دھماکے کے بعد لوگ جان بچانے کے لیئے بھاگتے نظر آئے اور ہر جانب ایک واویلا کی کیفیت تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری