پاکستان کی دشمنی میں بھارت سفارتی اور سیاسی کے ساتھ ساتھ فرہنگی آداب بھی بھول گیا


پاکستان کی دشمنی میں بھارت سفارتی اور سیاسی کے ساتھ ساتھ فرہنگی آداب بھی بھول گیا

پاکستان کی دشمنی میں بھارت اس قدر اندھا ہو گیا ہے کہ اس نے پرو کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا ہے۔

خبررساں ادارے  تسنیم کے مطابق بھارت پاکستان کی دشمنی میں اس قدر آگے نکل گیا ہے کہ سفارتی اور سیاسی کے ساتھ ساتھ فرہنگی آداب بھی بھلا بیٹھا ہے۔

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑوں کو نہ کھلانے کے بعد اب بھارت میں پرو کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر وجے گوئل نے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے سے روکا ہے جبکہ پروکبڈی لیگ کی نیلامی میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو چنا نہیں گیا۔

بھارتی وزیر وجے گوئل کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی کھلاڑی کواس ایونٹ میں مقابلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آگنائزر پاکستانی کھلاڑیوں کو بلا تو سکتے ہیں لیکن وہ انہیں کھلا نہیں سکتے اور یہ حکومت کی صوابدید ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے دیا جائے یا نہیں۔

بھارت کے اس عمل سے اس کی تنگ نظری ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری