سی پیک کے پانچ منصوبے ٹھپ ہو چکے ہیں؛ پاکستانی سینیٹر کا ہولناک انکشاف


سی پیک کے پانچ منصوبے ٹھپ ہو چکے ہیں؛ پاکستانی سینیٹر کا ہولناک انکشاف

مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغانے انکشاف کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پانچ منصوبے ٹھپ ہوچکے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس کی دھوم دنیا کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہے۔

ایشیا ہی نہیں، برطانیہ اور جرمنی جیسی یورپ کی بڑی بڑی معاشی طاقتیں سی پیک کا حصہ بننے کے لئے بےچین ہیں اور اس خواہش کا برملا اظہار بھی کر چکی ہیں۔

تاہم پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے ایک نجی ٹیوی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پانچ منصوبے ٹھپ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملزم کوگرفتارکر کے تحقیقات کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ملزم وزیراعظم نے 55 اسلامی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری