برطانوی وزیر اعظم نے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کردی


برطانوی وزیر اعظم نے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کردی

ماچسٹر کنسرٹ میں دھماکوں کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 8جون کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کر تے ہوئے آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ماچسٹر میں دھماکے کے بعد  برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 8جون کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کر تے ہوئے آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں برطانوی حکام انہیں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے رات گئے مانچسٹر سٹی سینٹر میں میوزک کنسرٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانچسٹر دھماکا ہولناک دہشتگردی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نےاپنے پیغام میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مانچسٹر میں کنسرٹ کے اختتام پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 22افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کالعدم داعش نے اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری