ظریف کی اپنے ہم وطنوں کو خرمشہر کے یوم آزادی پر مبارکباد


ظریف کی اپنے ہم وطنوں کو خرمشہر کے یوم آزادی پر مبارکباد

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے انسٹاگرام پر خرمشہر کی آزادی کی مناسبت سے اس شہر کی ایک تصویر شائع کرکے اپنے ہموطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے انسٹاگرام پر خرمشہر کی تصویر شائع کرکے اس شہر کے یوم آزادی پر اپنے ہموطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ظریف نے اس تصویر میں ایران کے معروف شاعر ڈاکٹر قاسم رسا کے ایک شعر کو پوسٹ کیا ہے:

 خوشا آنان که با پیمانه دوست / شراب عشق نوشیدند و رفتند

ترجمہ: وہ خوش قسمت تھے جنہوں اپنے دوست کے پیمانے سے شراب عشق نوش کیا اور چلے بسے۔

خرمشہر کی آزادی مبارک ہو۔

یاد رہے کہ چوبیس مئی انیس سوبیاسی کو جب صدام کی بعثی فوج کے ڈیڑھ سالہ قبضے کے بعد ایران اسلامی کے سرفروشوں اور جانبازان اسلام نے خرمشہر کو واپس اپنی آغوش میں لیا تو اس وقت دنیا کے بڑے بڑے سیاسی اور دفاعی نظریہ پردازوں کے ہاتھوں سے طوطے اڑگئے اور عالمی سطح پر دفاعی اور جنگی اسٹریٹیجی و حکمت عملی پر از سر نوجائزہ لیا جانے لگا۔

ایران پر جارحیت کے کچھ ہی دنوں بعد صدام کی بعثی فوج نے جسے دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی خرمشہر پر قبضہ کرلیا اور اس کے ہمسایہ شہر آبادان کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

خرمشہر جس پر صدام کی بعثی فوج کا ڈیڑھ سال تک قبضہ تھا اس وقت سیاسی اور فوجی میدانوں میں ایران اور عراق دونوں کی فتح و شکست کے معیار میں تبدیل ہوچکا تھا۔  

یہی وجہ تھی کہ طاقت کے نشے میں چور امریکہ اور بڑی طاقتوں کا غلام صدام انتہائی متکبرانہ لہجے میں کہتا تھا کہ اگر ایرانیوں نے خرمشہر واپس لے لیا تو ہم بصرہ شہر کی کنجی خود بخود ایرانیوں کو پیش کردیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری