غربت، بدامنی، پسماندگی؛ افغانستان کے 82 فیصد بچے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے


غربت، بدامنی، پسماندگی؛ افغانستان کے 82 فیصد بچے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے

افغانستان کے نائب وزیر تعلیم محمد ابراہیم شینواری نے کہا ہے کہ 82 فیصد بچے سکیورٹی مشکلات، غربت اور تعلیم کے فوائد سے لاعلمی کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکام کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے چشم کشا اعتراف سامنے آتے رہتے ہیں۔

ابھی 2 ماہ قبل افغان صدراشرف غنی نے اعتراف کیا تھا کہ افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروپ موجود ہیں۔

یہ دہائی دینے کے بعد اشرف غنی نے امریکی صدر ٹرمپ سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔

تاہم تازہ اطلاع کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر تعلیم محمد ابراہیم شینواری کے ایک بیان نے سب کو چونکا دیا ہے۔

محمد ابراہیم شینواری کا کہنا ہے کہ  سکیورٹی مسائل کی بنا پر 35 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں 82 فیصد بچے سکیورٹی مشکلات، غربت، تعلیم کے فوائد سے لاعلمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری