تہران فلم انڈسٹری کا شاہکار؛ دستاویزی فلم "آزادی" + کا ٹریلر


تہران فلم انڈسٹری کا شاہکار؛ دستاویزی فلم "آزادی" + کا ٹریلر

ہر سال ہزاروں پرندے دنیا کے مختلف علاقوں سے ایران کے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں جہاں موسم نہایت خوشگوار اور پرندوں کے کھانے کیلئے مختلف قسم کی چیزیں دستیاب ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہر سال مختلف قسم کے ہزاروں پرندے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف مہاجرت کرتے ہیں کیونکہ اس ملک کے شمالی علاقہ جات کا موسم نہایت خوشگوار ہے اور پرندوں کے کھانے کیلئے بہت کچھ ملتا ہے۔

تاہم جہاں پرندوں کیلئے کھانے کو سب کچھ ملتا ہے وہاں شکاری بھی ضرور ہوتے ہیں لیکن ایران کے شمالی علاقہ جات میں شکاری حیوان نہیں بلکہ انسان ہیں جو اپنے ہاتھوں سے ہر سال ہزاروں پرندوں کا غیر قانونی شکار کرتے ہیں۔

دستاویزی فلم "آزادی" میں شکاریوں سے انٹرویو کے ساتھ ساتھ ادارہ تحفظ ماحولیات کے کارکنوں کی باتیں بھی ریکارڈ کی ہیں۔

اس ڈاکیومینٹری میں دکھایا جاتا ہے کہ ان پرندوں کا شکار صرف کھانے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ ان کی اسمگلنگ بھی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ان پرندوں کے اکثر اقسام ناپید ہورہے ہیں۔

85 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس دستاویزی فلم کو بین الاقوامی فجر فیسٹیول میں ایوارڈ بھی ملا ہے۔     

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری