ظریف: ٹرمپ کے ریاض دورے کا پہلا نتیجہ؛ "بحرین میں پرامن مظاہرین پر حملہ، کو گوگل میں سرچ کریں"

ظریف: ٹرمپ کے ریاض دورے کا پہلا نتیجہ؛ "بحرین میں پرامن مظاہرین پر حملہ، کو گوگل میں سرچ کریں"

ایران کے وزیر خارجہ نے آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ پر آل خلیفہ کے آلہ کاروں کے حملے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے مکان پر آل خلیفہ کے آلہ کاروں کے حملے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا ریاض میں نہایت گرم جوشی سے استقبال کرنے کا پہلا نتیجہ؛ "بحرین میں پرامن مظاہرین پر وحشیانہ حملہ، کو گوگل میں سرچ کریں۔"

اس سے پہلے بھی ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے الدراز میں مظاہرین پر آل خلیفہ کے آلہ کاروں کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ میں فوجیوں کے گھس جانے پر شدید نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

قاسمی نے کہا کہ آل خلیفہ نے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو زخمی کرکے اپنی مشکل کو مزید پیچیدہ کیا ہے۔

انہوں نے ان غلطیوں کا محاسبہ کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص تفکر کے لوگوں پر وحشیانہ جبر و تشدد اس ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی مدد نہیں کرے گا بلکہ ان مسائل کے پر امن حل کی راہ کو اور مشکل کر دے گا۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے دو دن قبل بیہودہ الزامات کی بناء پر شیخ عیسی قاسم کو 1 سال نظر بندی کی سزا سنائی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری