دہشت گردی سے مقابلہ؛ افغان فوجوں کی حمایت کے لئے مشترکہ اسٹریٹجک پالیسی کی تشکیل


دہشت گردی سے مقابلہ؛ افغان فوجوں کی حمایت کے لئے مشترکہ اسٹریٹجک پالیسی کی تشکیل

ماسکو سلامتی کانفرنس کے دوران افغان اور بھارتی سیکورٹی حکام نے دہشت گردی سے مقابلے کے پیش نظر افغان فوجوں کی حمایت کے لئے ایک مشترکہ اسٹریٹجک پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ماسکو سلامتی کانفرنس کے دوران افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دووال سے ملاقات کی۔

افغانستان اور بھارت کے تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اس ملاقات میں دہشت گردی سے مقابلے پر بھی زور دیا گیا۔

حنیف اتمر نے اجیت دووال کو افغانستان آنے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل قریب میں افغانستان دورے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے شنگھائی تعاون اجلاس میں نریندر مودی اور اشرف غنی کی ملاقات کو یقینی بنانے کے لئے بھی گفتگو کی۔

اشرف غنی اور نریندر مودی 8 جون کو قزاقستان کے آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی اجلاس میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے حنیف اتمر نے ایران کے قومی سلامتی کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی سے ملاقات کی۔

انہوں نے سیکورٹی مسائل، منشیات اور ایران میں افغان مہاجرین جیسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

حنیف اتمر چند روز قبل اپنے روسی ہم منصب نیکولای پتروشف کی دعوت پر روس میں ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے وسطی ایشیائی ممالک اور روس کے خدشات میں اضافہ آیا ہے۔

خطے کے امن و امان اور سیکورٹی کے موضوع پر منعقدہ ماسکو سلامتی کانفرنس میں 25 ممالک کے اعلیٰ حکام حصہ لے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری