نواز شریف کو عرب امریکہ سمٹ میں شرکت کے حوالہ سے جوابدہ ہونا چاہئے/ زائرین کے لئے چابہار منصوبہ جلد شروع کیا جائے


نواز شریف کو عرب امریکہ سمٹ میں شرکت کے حوالہ سے جوابدہ ہونا چاہئے/ زائرین کے لئے چابہار منصوبہ جلد شروع کیا جائے

ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی نے اس بیان کیساتھ کہ وزیراعظم کو عرب امریکہ سمٹ میں ایران کی عدم شرکت پر پاکستان کا موقف اور ردعمل ظاہر کرنا چاہیے تھا، کہا: زائرین کے لئے چابہار منصوبہ جلد شروع کیا جائے اور اس کا حال پاک ایران گیس پائپ لائن جیسا نہیں ہونا چاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ 39 ملکی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودیہ جانے سے کافی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ عرب امریکی سمٹ میں واضح ہو گیا کہ وہ ممالک جو داعش سے لڑ رہے ہیں ان کو اس اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا، یہ اتحاد صرف اور صرف ایران اور حزب اللہ کے خلاف ہے۔ ہمارے وزیراعظم اس اجلاس میں موجود تھے، انہیں پاکستان کا موقف اور ردعمل ظاہر کرنا چاہیے تھا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے۔ نواز شریف کو  اس عرب امریکہ سمٹ میں شرکت کے حوالہ سے جوابدہ ہونا چاہیے۔

کراچی کے حلقے 251 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے سید علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے چابہار منصوبہ جلد شروع کیا جائے، اس کا حال بھی پاک ایران گیس پائپ لائن جیسا نہیں ہونا چاہیے، اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، سبسڈی دی جائے، مناسب ویسلز مہیا کی جائیں، زائرین کے لئے دوسرے ذرائع بھی مہیا کئے جائیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز بھی نجف و کربلا کے لئے روٹس کی پلاننگ کرے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری