قاسمی: ایران فوبیا ناکام ہو گیا ہے، اس سیاست سے کچھ ملنے والا نہیں


قاسمی: ایران فوبیا ناکام ہو گیا ہے، اس سیاست سے کچھ ملنے والا نہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران ہراسی ایک شکست سے دچار سیاست ہے جس کا زمانہ گزر چکا ہے اور اس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ٹرمپ کے بیان کہ "ہم ایران کو ایٹمی اسلحوں سے باز رکھیں گے اور اسے دہشت گردوں کی حمایت کرنے نہیں دیں گے"، پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےکہا کہ یہ بیان بازی پرانی ہو چکی ہے، ایران کبھی بھی ایٹمی اسلحوں کے حصول کا خواہاں نہیں رہا ہے کہ کچھ ممالک ایٹمی اسلحوں کو بنیاد بنا کر اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔

بہتر ہوگا کہ وہ جان لیں کہ عالمی اداروں نے ایران کے صداقت اور وعدوں کی پابندی کو سراہا ہے ایران فوبیا ایک ناکام اور شکست خوردہ سیاست ہے۔

تلخ حقیقت یہ ہے کہ ان باتوں کو وہاں بیان کیا جا رہا ہے جن کے نزدیک انسانی اور بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام اور لحاظ ہی نہیں ہے اور ان کے پاس ایٹمی اور جوہری ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے ایران پر عائد دہشت گردی کے الزامات کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ اور اس کو نابود کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں سب پر آشکار ہیں۔ دہشت گردی یورپ، ایشیا اور مشرق وسطی کو نہیں پہچانتی، اس نے تمام دنیا کو مشکلات میں الجھا رکھا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کو فخر ہے کہ وہ دہشت گردی سے مقابلے میں پرعزم اور سچا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری