پاکستان ریلویز نے متوسط طبقے کو ریلیف دیا مگر نہیں دیا !


پاکستان ریلویز نے متوسط طبقے کو ریلیف دیا مگر نہیں دیا !

پاکستان ریلویز نے تمام ریل گاڑیوں پر یکم سے 20 رمضان المبارک تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ 20 رمضان کے بعد عید کے رش والے دنوں میں پورا کرایہ لیا جائے گا.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم رمضان سے 20 رمضان تک پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی.

رمضان کے موقع پر جب عام عوام کی آمدورفت قدرے کم ہوتی ہے، پاکستان ریلوے نے کرائیوں میں کمی کا اعلان کیا ہے تاہم رمضان کے آخری عشرے میں جب عید کا رش بڑھ جاتا ہے تب مسافروں سے مکمل کرایہ لیا جائے گا۔

بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر کے متوسط طبقے کو ریلیف دیا ہے تاہم اگر واقعی غریب عوام کو ریلیف دینا مقصود ہے تو یکم سے 20 رمضان کے بجائے، 25 رمضان سے 5 شوال تک کرایوں میں کمی کی جائے جب پاکستان کا وہ غریب طبقہ، جو اپنے پیاروں سے دور محنت مزدوری کرنے گئے ہیں اور ہوائی جہاز کے کرائے کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس پیشکش سے حقیقی طور پر مستفید ہو سکے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح ریلوے پاکستان میں بھی 2 شہروں کے درمیان آمدورفت کا معروف ترین ذریعہ ہے اور روزانہ لاکھوں پاکستانی شہری اس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق متوسط یا غریب طبقے سے ہوتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری