مقبوضہ کشمیر؛ بھارت اور اسرائیل کا "جعلی داعش" گروپ بنانے کا مشترکہ منصوبہ

مقبوضہ کشمیر؛ بھارت اور اسرائیل کا "جعلی داعش" گروپ بنانے کا مشترکہ منصوبہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ نے انکشاف کیا کہ نئی دہلی موساد کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں داعش کے ایک جعلی گروپ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے تاکہ اسے بے دردی سے کچلنے کا جواز مل سکے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینٹر فار پیس اینڈ پراگرس کے زیر اہتمام جموںوکشمیر پر  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے کہا کہ بھارت بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ادارے "موساد" کی مشاورت سے مقبوضہ علاقے میں داعش کے ایک جعلی گروپ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

موساد کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں ایک ایسے نظریے کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اسے بے دردی سے کچلنے کا جواز مل سکے۔ ایک جعلی داعش گروہ قائم کر کے کشمیریوں کے خلاف مزید طاقت آزمائی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انھیں پتہ چلا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے موساد کے سربراہ سے نئی دہلی میں ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کا برتاؤ ظالمانہ اور غیر انسانی ہے تاہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنیوالے بھارتی فوج کے افسر لیتل گوگوئی کو ایوارڈ دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہوتاہے کہ بھارتی فوج کو علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکا ر پٹیل نے ایک بیان میں کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے زیرتفتیش افسر کو ایوارڈ دینے سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فوج نہ صرف ایک ظالمانہ، غیر انسانی اور پرتشدد کاروائی کو نظرانداز کررہی ہے بلکہ اس کی باضابطہ قیمت مقرر کررہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری