ایران کا تیسری میزائیل فیکٹری تیار کرنے کا دعوی


ایران کا تیسری میزائیل فیکٹری تیار کرنے کا دعوی

ایران کے فضائی اور خلائی پروگرام کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ایران نے تیسری زیر زمین میزائل فیکٹری تیار کر لی ہے۔

 خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے تیسری میزائیل فیکٹری تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایران کے فضائی اور خلائی پروگرام کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ اس فیکٹری کو حالیہ چند برسوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی تیسری زیر زمین تیار کرلی ہے۔

انہوں نے میزائل پروگرام کو بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کمزوری کی حالت میں رہیں تاہم ہم بیلسٹک طاقت حاصل کرکے رہیں گے خواہ اس کے لئے ایران اور امریکہ کے تعلقات تناو کا شکار ہو جائیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری