بھارتی بورڈ کا اپنی حکومت کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے خط


بھارتی بورڈ کا اپنی حکومت کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے خط

پاکستان کا ہرجانے کا نوٹس کام کر گیا، بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت کو پاک بھارت سیریز کی بحالی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اس لئے سیریز کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارتی بورڈ سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے معاہدے کے مطابق سیریز کھیلے اگر نہیں کھیلنی تو ہرجانہ دے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بھارت کے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہونے کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجوایا تھا جس کے جواب نہ آنے کی صورت میں آئی سی سی رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے 8سال میں 6 سیریزکھیلنےکا وعدہ کیا تھا تاہم یہ وعدہ ایفا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 60 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا اس لیے ایک تحریری نوٹس بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجوا دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مالی نقصان سے زیادہ کرکٹ کے کھیل کو نقصان پہنچ رہا ہے اور دونوں ملکوں کے کرکٹ کے شائقین مایوسی کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بھارت وعدہ خلافی کرتے ہوئے کبھی سیکیورٹی تو کبھی داخلی حالات کا بہا نہ بنا کر طے شدہ سیریز کو منسوخ کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ روائیتی حریف کو میدان میں ایک دوسرے کے مسمقابل دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری