ٹرمپ کا پہلا غیر ملکی دورہ / فلسطینیوں کے بعد بیلجیئم کی عوام بھی سراپا احتجاج + تصاویر


ٹرمپ کا پہلا غیر ملکی دورہ / فلسطینیوں کے بعد بیلجیئم کی عوام بھی سراپا احتجاج + تصاویر

امریکی صدر کے پہلے غیر ملکی دورے میں جہاں ان کو سرزمین حجاز میں سر آنکھوں پر بٹھایا گیا وہیں فلسطین اور بیلجئیم کی عوام نے ان کی آمد پر شدید احتجاج کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت بیلجیئم میں ہیں جہاں برسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ سے ملاقات کی جبکہ ہزاروں لوگوں نے برسلز میں ان کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا سرزمین حجاز پر نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تھا تاہم مقبوضہ فلسطین میں ان کا امریکہ اور اسرائیل مخالف نعروں سے استقبال کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرآتش کئے تھے۔

علاوہ ازیں احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے امریکی صدر کی تصویروں والے پتلے بھی جلائے گئے تھے۔

بین الاقوامی سیایت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک اور بھارت کے علاوہ صدر ٹرمپ جس ملک کے بھی دورے کو جائیں گے، ان کو احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری