اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس


اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔  

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی ارکان اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کو وصول اور اس کی تصدیق سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چاند کی حتمی رویت کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب سمیت خلیجی اور مشرق وسطیٰ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ہفتے کو یکم رمضان ہے۔

جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا فیصلہ آج شام رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری