افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی داعش کے خلاف کارروائی / 14 دہشتگرد مارے گئے


افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی داعش کے خلاف کارروائی / 14 دہشتگرد مارے گئے

افغان صوبے ننگرہار میں آپریشن کے دوران داعش کے 14 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان پولیس، سرحدی گارڈز اور افغان آرمی نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں شرکت کی۔

داعش کے خلاف ہونے والے اس آپریشن کو حمزہ کا نام دیا گیا ہے۔

افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں داعش کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں شدت پسند تنظیم کے 14 دہشتگرد مارے گئے اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری