امریکی بحری جہاز کا چینی سمندر میں گشت؛ بیجنگ کا واشنگٹن سے احتجاج


امریکی بحری جہاز کا چینی سمندر میں گشت؛ بیجنگ کا واشنگٹن سے احتجاج

جنوبی چین سمندر میں بنائے گئے عارضی جزیرے کے قریب امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس ایوے کے بغیر اجازت گشت پر بیجنگ نے اسے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی مانتے ہوئے وہائٹ ہاوس کو احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی بحری جہاز کے چینی سمندر میں گھس آنے پر بیجنگ نے اسے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وہائٹ ہاوس کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دوسری جانب پینٹا گون ترجمان جیف ڈیوس نے کہا عالمی قانون کے تحت ایسا کر رہے ہیں یہ کسی ملک کیخلاف اقدام نہیں۔

جبکہ ترجمان وزارت خارجہ چین لوکینگ کا موقف ہے کہ جنوبی سمندری حدود میں امریکی جہاز کا گھس آنا ہمارے سکیورٹی مفادات کیخلاف ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنی غلطی درست کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے سمندری اور ہوائی حادثات کا امکان ہے۔ واشنگٹن اشتعال انگیز کارروائیاں روکے۔

ذرائع کے مطابق چیف ایف کے نواح میں 20 کلومیٹر کے اندر گشت کیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلی بار امریکی بحری جہاز نے چینی سمندر کی حدود میں گشت کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری