آل خلیفہ سے انتقام کا دن آرہا ہے، بحرینی علماء

آل خلیفہ سے انتقام کا دن آرہا ہے، بحرینی علماء

بحرینی علماء نے اس بیان کیساتھ کہ آل خلیفہ سے انتقام کا آنے والا ہے، تاکید کی کہ کسی بھی قسم کے خطروں سے مقابلہ کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق علمائے بحرین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے وحشیانہ جرائم جو امریکی سرپرستی اور عالمی برادری کی خاموشی کے سائے تلے پیش آرہے ہیں، ہمارے ارادوں اور عزائم میں اضافہ کررہے ہیں۔

اس بیان آل خلیفہ کی جابر حکومت کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ خدا کی مدد سے آل خلیفہ سے انتقام کا دن آنے والا ہے اور ان مظالم کے بارے میں تمہیں جوابدہ ہونا ہوگا۔

علمائے بحرین نے اس بیان میں آل خلیفہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے خطرات سے مقابلہ کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

بحرینی علماء نے شہداء کے غسل و کفن اور تدفین کو ان کے ورثاء کا حق قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس حق پر کسی بھی قسم کا تجاوز حرام، خدا اور مقدس دین کے ساتھ خیانت میں شمار ہوتا ہے۔  

آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے گزشتہ دنوں الدراز علاقہ میں شیخ عیسی قاسم کے مکان کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کرتے ہوئے پانچ بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے دھرنا دینے والے نہتے عوام پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

حملہ آوروں نے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کو شیخ عیسی قاسم کے مکان سے گرفتار کر لیا۔

آل خلیفہ کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصہ کے ساتھ ساتھ بحرین کے علماء نے ملک کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الدراز کے دردناک واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری