ٹرمپ کی مسلمانوں سے محبت کا ثبوت / امریکی محکمہ خارجہ میں اس سال دعوت افطار نہ ہوگی


ٹرمپ کی مسلمانوں سے محبت کا ثبوت / امریکی محکمہ خارجہ میں اس سال دعوت افطار نہ ہوگی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ میں 20 سال سے ہر رمضان میں ہونے والی دعوت افطار اس سال نہ ہوگی۔ 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 20 سال سے قائم روایت توڑ دی۔

امریکی محکمہ خارجہ میں اس سال رمضان پر دعوت افطار نہیں ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ خارجہ کے ریلیجن آفس نے تقریب کے لیے اجازت مانگی تھی تاہم امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے دعوت افطار کی تقریب کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے تعصب سے بھرپور اس عمل سے ایک بار پھر دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ ٹرمپ کے دل میں مسلمانوں کے لئے کتنی جگہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری