جی سیون گروپ کا بیان؛ شام میں دہشتگردی سے مقابلہ سیاسی راہ حل کے بغیر ناممکن


جی سیون گروپ کا بیان؛ شام میں دہشتگردی سے مقابلہ سیاسی راہ حل کے بغیر ناممکن

جی سیون گروپ نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشتگردی سے مقابلہ سیاسی راہ حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا کے سات صنعتی ممالک کے سربراہان نے دو روزہ اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ شام میں دہشتگردی سے مقابلہ سیاسی راہ حل کے بغیر ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی سیون گروپ کے شرکاء سات ممالک کے کے سربراہان نے اس بیان میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہم تعھد کرتے ہیں کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں بالخصوص موصل اور رقہ کی مکمل آزادی کیلئے کوششیں جاری رکھیں تاکہ ان علاقوں میں دہشتگرد گروہ داعش مکمل طور پر نابود اور ظلم و تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے۔

سات ممالک کے سربراہان نے لیبیا میں دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کا استقبال کرتے ہوئے خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مشارکت اور کوششوں سے شام، عراق اور یمن میں موجود داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری