پاکستانی دفاع کا سنہرا دن آج منایا جا رہا ہے


پاکستانی دفاع کا سنہرا دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم تکبیر دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہو کر منایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی انیسویں سالگرہ آج بھرپور قومی جذبے اور پورے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی کے روز عالمی دباؤ اور پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے 19 سال قبل ایٹمی دھماکوں سے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔

بلوچستان میں چاغی کی پہاڑی پر ایٹمی دھماکوں سے پاکستان دنیا کی ساتویں جبکہ مسلم دنیا کی پہلی جوہری قوت بنا۔

امریکا اور یورپ نے دھماکوں پر سخت معاشی پابندیاں عائد کر دیں مگر پاکستان کی عوام نے ان کا مقابلہ کیا۔

یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کے بھروسے اورعوام کی تائید پر چیلنجز کو قبول کیا اور 19 سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم ایٹمی قوت بننے میں کردار ادا کرنے والی تمام شخصیات کی شکر گزار ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری