ٹرمپ: مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ لے آیا


ٹرمپ: مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ لے آیا

شاید سعودی عرب سے ہونے والی اسلحہ کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے کہ میں نے مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ میں روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کئے ہیں۔

دھیان رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ان کے مشرق وسطی اور یورپ کے 9 روزہ دورے کے اختتام پر سامنے آیا ہے جس دوران ان کی گفتگو کا اصل محور اقتصاد، دہشت گردی سے مقابلہ اور نیٹو تھے۔

 امریکہ کے الحرہ چینل نے گذشتہ روز رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر اکاوںٹ پر لکھا ہے کہ ان کے مشرق وسطی کے سفر سے امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر منتقل ہوئے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے سعودی دورے پر واشنگٹن اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے 380 ارب ڈالر مالیت سے زیادہ ہیں۔

یہ معاہدے اقتصاد، جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں انجام پائے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری