وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے لہو گرما دیئے / سنسنی خیز فتح


وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے لہو گرما دیئے / سنسنی خیز فتح

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے گئے چمپئین ٹرافی کے پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی کھیل کے بعد  2 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شاہینوں نے ٹائیگروں کو چمپئین ٹرافی کے پہلے وارم اپ میچ میں پچھاڑ دیا۔

بنگلہ دیش ٹیم کا دیا ہوا 342 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم نے تین گیندیں پہلے ہی 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستانی ٹیم میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف نے اننگز کے اختتام پر جارحانہ بلے بازی کرکے یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔

انہوں نے فقط 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے جس میں تمیم اقبال شاندار 102رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، امرول 61رنز کے ساتھ دوسرے، مستفیض الرحمان 46 رنز کے ساتھ تیسرے، محمد اللہ 29 اور مصدق حسین 23 رنرز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، حسن علی اور شاداب خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

341 رنز کے ہدف میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 44، محمد حفیظ 49، عماد وسیم45، شعیب ملک 72 اور شاداب خان 7  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ حسن علی 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، تسکین احمد، شفیع الاسلام، شکیب الحسن اور مصدق حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو گھر بھیجا۔

واضح رہے کہ برمنگھم کے اسٹیڈیم میں ہی گروپ بی سے تعلق رکھنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت 4 جون کو مدمقابل ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری