پابندیوں پر پابندیاں/ چین نے بھی ایران کے اثاثے منجمد کردئے


پابندیوں پر پابندیاں/ چین نے بھی ایران کے اثاثے منجمد کردئے

روزنامہ شرق نے لکھا ہے: "ایسا لگتا ہے کہ ایران کو تیل کی رقم کی منتقلی کا مسئلہ جو ایٹمی معاہدے کے بعد بھی تاحال حل نہیں ہوا ہے، کے ساتھ ساتھ پیٹروکیمیکل مصنوعات کی رقم کی منتقلی کا مسئلہ بھی گزشتہ مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، روزنامہ شرق نے "ایران پر پابندیوں کا تسلسل" کے عنوان سے ایک رپورٹ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ایران کے وزیر خزانہ طیب نیا چین کا دورہ کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق پیٹروکیمیکل مصنوعات  کے ذمہ دار حکام نے ایک خط میں تاکید کی ہے کہ چین سے زرمبادلہ ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور یہ رقم چین نے منجمد کر دی ہے لہذا وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔

اسی سلسلہ میں وزیر برائے پیٹرولیم مصنوعات نے خبر دی ہے کہ ایران کے وزیر خزانہ طیب نیا اس مشکل کو حل کرنے کے سلسلہ میں چین کے دورے پر جا رہے ہیں۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کا 40فیصد حصہ چین برآمد کیا جاتا ہے۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے دباو اور چین کے داخلی قوانین میں تبدیلی کے سبب ان مشکلات میں اضافہ آیا ہے۔

مئی 2017 سے ایران سے تجارتی معاملات کو محدود کیا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کو تیل کی فروخت سے ملنے والی رقم تو دور، اس ملک کے پیٹروکیمیکل مصنوعات سے حاصل شدہ رقم کو بھی منجمد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تہران کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری