ٹرمپ، صدر تو بن گئے مگر ان کا بد اخلاق رویہ!!


ٹرمپ، صدر تو بن گئے مگر ان کا بد اخلاق رویہ!!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہایت خود پسند شخصیت ہیں اور اپنے آگے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے، اس کا اندازہ ان کی کئی عادات سے بھی ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حال ہی میں ان کی ایک اور حرکت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ اپنے حالیہ دورے میں جب بیلجیئم میں تھے تو اجلاس میں  شرکت سے قبل انہوں نے ایک نہایت بد تہذیب حرکت کی۔

جب دنیا بھر کے تمام رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے تب صدر ٹرمپ کافی پیچھے تھے۔

تاہم وہ اس بات کو برداشت نہ کر سکے اور تیزی سے آگے آئے اور اس دوران انہوں نے جزائر بلقان میں واقع ملک مونٹی نیگرو کے وزیراعظم کو دھکا دے کر ایک طرف کیا اور خود سب سے آگے آگئے اور آگے آنے کے بعد انہوں نے فاتحانہ انداز سے اپنا کوٹ درست کیا اور یوں کھڑے ہوگئے جیسے بتانا چاہ رہے ہوں کہ میں امریکہ کا صدر ہوں اور میں ہی آپ سب کا فادر(پاپا) ہوں اور باپ سے آگے بچے نہیں چلتے !!

دھکا کھانے کے بعد مونٹی نیگرو کے وزیراعظم بیچارے دل ہی دل میں پیچ و تاب کھاتے ہوئے ایک طرف ہو گئے جبکہ آس پاس موجود دیگر افراد نے بھی ٹرمپ کی اس حرکت کو ناپسندیدہ نظروں سے دیکھا تاہم کسی نے انہیں کچھ کہا نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر عہدہ سنبہالتے ہی مزید خود پسند نظر آتے ہیں ماہرین مطابق ان کے اندر خود پسندی تھی جو اب بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

وہ عادت میٹنگ کے لیے اپنی کرسی پر بیٹھتے ہی میز پر اپنے سامنے رکھے کافی کے کپ، ٹی میٹ، کاغذات حتیٰ کہ اپنے نام کے بورڈ کو بھی ہٹا کر دور رکھ دیتےہیں۔

تاہم حال ہی میں ان کی اس حرکت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری