حشد الشعبی نے شمالی عراق میں ایزدیوں کے دیہاتوں کو آزاد کرالیا

حشد الشعبی نے شمالی عراق میں ایزدیوں کے دیہاتوں کو آزاد کرالیا

مغربی موصل میں حشد الشعبی نے ایزدیوں کے کئی گاوں سے دہشتگردوں کو مار بھگایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ سنجار کے پہاڑی علاقے کے کئی دیہاتوں سے دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے، اس طرح اس رضاکار فورس نے شامی سرحدوں کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔

اس آپریشن کے تحت آزاد ہونے والی بستیوں میں کوجو گاوں بھی ہے جہاں سے 2014 میں داعشی دہشت گردوں نے یورپین پارلیمینٹ سے ایوارڈ یافتہ "نادیہ مراد" اور "لمیاء حجی بشار" سمیت سینکڑوں عورتوں کو قیدی بنا لیا تھا۔

حشد الشعبی کے کمانڈر ابو المھدی المھندس نے ایک ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کوجو اور دیگر دیہات ایزدی قوم کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف ایزدی قبیلوں کے سربراہ تحسین سعید بک اس علاقے کی آزادی اور ایزدی قبائل کے سپرد کرنے کے لئے حشد الشعبی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعید بک نے کہا کہ گذشتہ چند روز میں حشد الشعبی نے سنجار کے اطراف کے علاقوں بالخصوص کوجو کو آزاد کرانے میں کامیابی پائی ہے

اس سے پہلے حشد الشعبی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شامی سرحد سے 36 کیلومیٹر دور البعاج کے مضافاتی علاقے القحطانیہ پر تسلط حاصل کر لیا ہے اور الجزیرہ نامی رہائیشی علاقے پر قبضہ جما لیا ہے۔ اس آپریشن میں حشد الشعبی نے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری