مالاکنڈ: لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر لیویز کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق اور 11زخمی


مالاکنڈ: لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر لیویز کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق اور 11زخمی

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں لیویز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 11زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق درگئی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بےقابو ہو گئے۔

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شرکا حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مشتعل ہو گئے۔

بےقابو ہجوم واپڈا دفتر پر ٹوٹ پڑا اور اس کو نذر آتش کر دیا۔

اسی اثنا میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لیویز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے درگئی میں واپڈا دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی اور پھر اند ر گھس کر آگ لگا دی جس پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی ۔

واضح رہے تا حال فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری