بجٹ پاکستان کا؛ نوازشات قطری اور عرب اماراتی باشندوں پر


بجٹ پاکستان کا؛ نوازشات قطری اور عرب اماراتی باشندوں پر

پانامہ ہنگامے کے حوالے سے احسان مندی یا پھر ذاتی دوستیاں سرکاری سطح پر نبھانے کے عزائم؟ حکومت نے عرب نوازیوں کا سلسلہ تحائف سے بڑھا کر بجٹ مراعات  تک پھیلا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر ملکی باشندے اس حکومت کی آنکھوں کا تارا ہیں جیسے یہ حکومت ان کی وجہ سے ہی قائم ہوئی ہو، قطر، بحرین اور عرب امارات کے شاہ ہوں یا شہزادے ان کو کبھی تلواریں نوازیں تو کبھی گراں تر نسلی گھوڑے بات یہاں تک ہی نہیں کبھی اصطبل ڈپلومیسی اور یہاں تک کہ اعلیٰ نسل کے گائیں، بیل، بکرے تک طیاروں میں تحفتا بھیجوائے گئے اور بات کہیں اور آگے بڑھ چکی ہے۔

نئے بجٹ میں غیرملکی بااثرشخصیات کیلئے وسیع مراعات رکھی گئی ہیں۔ حکومت نے بجٹ میں قطر، یو اے ای، بحرین کے شاہی خاندانوں اور حکمرانوں پر نوازشات کی بارش کردی۔ 

پاناما کیس میں شریف خاندان کے محسن شیخ حماد بن جاسم الثانی سمیت فہرست میں قطر کی 11، متحدہ عرب امارات کی 17 اوربحرین کی دو شخصیات شامل ہیں۔

مجوزہ بجٹ18-2017 کے مطابق جہاز اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیاء بغیر ٹیکس پاکستان لائی جاسکیں گی۔ 

صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور گورنرز کیلئے قیمتی تحائف کی درآمد پر بھی زیرو ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

بجٹ میں ان مراعات کا خمیازہ قومی خزانے کو بھاری نقصان کی صورت بھگتنا پڑے گا۔

حکومت اس حوالے سے کسٹمز ایکٹ 1969 میں ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری بھی لے گی ۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ہی پاکستانی حکومت نے عوام کے دیے ہوئے ٹیکس میں سے ہی قطری شاہ کو بہت سے تحائف سے نوازا تھا جس میں اعلیٰ نسل کے گھوڑے، قیمتی تلواریں اور گائے اور نسلی بکرے خصوصی طیارے میں روانہ کئے تھے۔ جس کے بعد قطری شاہی خاندان کا دھوم دھام سے پاکستانی وزیراعظم نے استقبال بھی کیا گیا تھا جبکہ مری میں 2 دن کا قیام اور اعلی قسم کے کھانے بھی پیش کیے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری