زکوٰۃ اور فطرہ سوچ سمجھ کر دیں، سندھ رینجرز اعلامیہ


زکوٰۃ اور فطرہ سوچ سمجھ کر دیں، سندھ رینجرز اعلامیہ

ترجمان سندھ رینجرز نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عوام اطمینان کیساتھ ہی زکوٰۃ اور فطرہ کی رقم دیں، جبری زکوٰۃ اور فطرہ لینے والوں کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں اور ہم سے رابطہ کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ شہری اطمینان کرلیں کہ ان کی زکوٰۃ و فطرہ مستحق افراد تک پہنچے۔

عوام اس بات کا بھی تعین کرلیں کہ زکوٰۃ اور فطرے کی رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے نیٹ ورک چلانے میں تو استعمال نہیں ہورہی یا عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں، فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ تو نہیں بن رہی۔

سندھ رینجرز نے کراچی کے عوام سےکہا ہے کہ جبری زکوٰۃ اور فطرہ کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زکوٰۃ و فطرہ دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں استعمال نہ ہوسکے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا تنظیم جبراً زکوٰۃ یا فطرہ مانگے تو اس کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 یا ای میل ایڈریس rangers.madadgar@gmail.com یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری