ڈائینوسار کہاں گئے؟ کیوں ناپید ہو گئے؟؟


ڈائینوسار کہاں گئے؟ کیوں ناپید ہو گئے؟؟

ایسا کیا ہوا تھا کہ تمام ڈائینوسار اس دنیا سے ناپید ہو گئے، جانئے اس مختصر رپورٹ میں۔

خبررساں ادارے تسنیم: کروڑوں سال پہلے مختلف اقسام کے ڈائینوسار اس دنیا میں ایسے ہی پائے جاتے تھے جیسے آج شیر ہاتھی وغیرہ تاہم سانسدانوں کے مطابق 66 ملین سال قبل ایک ایسا حادثہ رونما ہوا کہ ڈائینوسار آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو گئے اور ایک وقت ایسا آیا کہ اس دنیا کا آخری ڈائینوسار بھی مر گیا اور اس طرح ہماری زمین ڈائینوسار سے ناپید ہو گئی۔

آج سے 66 ملین سال پہلے زمین سے ایک بہت بڑا شہاب ثاقب ٹکرایا تھا۔

سائنسدانوں کے مطابق 40 ہزار میل یعنی 64 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 9 میل چوڑے شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں زمین پر 111 میل چوڑا اور 20 میل گہرا گڑھا پڑگیا تھا۔

یہ شہاب ثاقب میکسیکو سے 24 میل کے فاصلے پر زمین سے ٹکرایا تھا اور اس تصادم کے نتیجے میں گرد کا ایسا ہی بادل اٹھا تھا جیسے آتش فشاں سے اٹھتا ہے۔

گرد کے اس عظیم بادل نے سورج تک کو ڈھانپ لیا اور سورج کی گرمائش زمین تک نہ پہنچ پائی۔

سورج کی گرمی زمین تک نہ پہنچنے کے باعث کئی سال تک درجہ حرارت بہت کم ہوگیا۔

اسی وجہ سے خوراک میں بھی شدید کمی واقع ہو گئی اور زمین پر موجود بہت سی مخلوقات ناپید ہوگئیں جن میں سے ایک ڈائنوسار بھی تھے۔

یہ تاثر غلط ہے کہ ڈائینوسار اپنے اوپر چٹانوں کے گرنے کی وجہ سے نابود ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں جہاں شہاب ثاقب گرا تھا وہاں سلفر کی چٹانیں تھیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس ٹکراو سے 100 ارب ٹن سلفر فضا میں شامل ہو گیا تھا جو زمین کو سرد کر دینے کے لئے کافی تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری