پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر اسلامی ممالک کا اتحاد ایک فطری عمل ہے + ویڈیو


پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر اسلامی ممالک کا اتحاد ایک فطری عمل ہے + ویڈیو

ریڈیو پاکستان کے براڈکاسٹر نعیم قریشی کا کہنا ہے کہ استعمار مسلمانوں میں پھوٹ اور انتشار ڈالنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے جبکہ پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر اسلامی ممالک کا اتحاد ایک فطری عمل ہے۔

ریڈیو پاکستان کے براڈکاسٹر نعیم قریشی کا تسنیم نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لمحہ موجود میں اتحاد بین المسلمین کی جتنی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہ تھی، آج پورا عالم اسلام اغیار کی چیرہ دستیوں کا شکار ہے، استعمار مسلمانوں میں پھوٹ اور انتشار ڈالنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے۔

ان کا تاکید کیستاھ کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مسلمان اپنی تمام اختلافی باتوں کو بھول کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تب ہی ہم دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ایران اور پاکستان کے مابین بہت ہی قریبی تہذیبی، ثقافتی اور مذہبی گہرے تعلقات موجود ہیں، وقتی اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں، اور یہ بھی ایک سازش کا شاخسانہ ہوتے ہیں، جب سازش آشکار ہوتی ہے تو مسلمان برادر ممالک ایک دفعہ پھر اکٹھے ہو جاتے ہیں، پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر اسلامی ممالک کا اتحاد ایک فطری عمل ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری