آج دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں خاموش اور مہلک قاتل تمباکو نوشی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تمباکو نوشی سے سالانہ 70 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

آج کا دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس دن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسانوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ کس طرح تمباکو نوشی انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے اور مختلف بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینار اور ورکشاپ منعقد کی جائیں گی میں عام عوام کو باور کروایا جائے گا کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں، حلق اور منہ کے کینسر سمیت متعدد جان لیوا بیماروں کی جڑ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری