عوام کی مدد سے عراقی اور شامی داعش کا رابطہ منقطع ہوگیا


عوام کی مدد سے عراقی اور شامی داعش کا رابطہ منقطع ہوگیا

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ عوامی رضاکاروں کی مدد سے ایک منصوبہ بنایا گیا جس کے تحت عراق کی شام کیساتھ سرحدوں کی سیکورٹی یقینی بنائی گئی ہے اور اس طرح عراقی اور شامی داعشیوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بغداد دھماکوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "جب دہشتگرد بغداد میں بے گناہ عوام کو نشانہ بناتے ہیں تو بعض عناصر میدان جنگ میں عراقیوں کی حوصلہ شکنی پر تل جاتے ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے جب محفوظ ٹھکانے نہیں ہوتے تو وہ عراقیوں کو صدمہ نہیں پہنچا سکتے اور وہ جہاں بھی ہوں، ہم ان کا تعاقب کریں گے۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوامی رضاکاروں کی مدد سے ایک منصوبہ بنایا گیا جس کے تحت عراق کی شام کیساتھ سرحدوں کی سیکورٹی یقینی بنائی گئی ہے اور اس طرح عراقی اور شامی داعشیوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں 24 گھنٹوں کے دوران تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری