القاعدہ کےزیر سایہ چلنے والی 3 تنظیمیں کالعدم قرار


القاعدہ کےزیر سایہ چلنے والی 3 تنظیمیں کالعدم قرار

پاکستان میں القائدہ کے زیر سایہ چلنے والی تین تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  وزارت داخلہ پاکستان کی طرف سے القاعدہ کی 3 ذیلی تنظیموں اسلامک جہاد یونین، ایسٹ ترکمانستان اسلامی موومنٹ اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان پر پابندی عائد کرنے کے بعد ملک بھر میں کالعدم قرار دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹرنل سیکورٹی ونگ کی طرف سے تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کو ان کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے بارے میں مراسلہ جاری کر دیا ہے، جبکہ القائدہ کے زیر اثر چلنے والی 3 تنظیموں کو ملا کر کل کالعدم جماعتوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

دھیان رہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں دہشتگرد تنظیموں کو شکست اور داعش اور القائدہ کے باہمی اختلافات اسطرح کی تنظیموں کو جنم دے رہے ہیں جو اب افغانستان اور  پاکستان کی جانب رخ کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری