سعودی سیکورٹی فورسز کے شیعہ نشین علاقے "العوامیہ" پر حملے جاری/ ایک سیاسی کارکن گرفتار

سعودی سیکورٹی فورسز کے شیعہ نشین علاقے "العوامیہ" پر حملے جاری/ ایک سیاسی کارکن گرفتار

سعودی سیکورٹی فورسز نے العوامیہ کے علاقے العوینہ پر چھاپہ مارکر ایک سیاسی کارکن کو گرفتار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر حملے جاری ہیں۔

سعودی سیکورٹی فورسز نے العوامیہ کے العوینہ علاقے پر حملہ کرکے ایک سیاسی کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی سیکورٹی فورسز نے 10 مئی کو شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر حملوں کا آغاز کردیا تھا جس کے نتیجے میں تاحال 4 سعودی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی سیکورٹی فورسز نے نہتے عوام پر فائرنگ کے علاوہ شیعہ مسلمانوں کے گھروں کو بھی مسمار کیا ہے۔

آل سعود کو سال 2011 سے مشرقی سعودیہ میں فرقہ وارانہ تعصب اور دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کے اعتراضات اور احتجاجات کا سامنا ہے جبکہ سعودی حکومت ان احتجاجات کو سرکوب کررہی ہے جس کے نتیجے میں تاحال 20 سے زائد شیعہ مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

سعودی سیکورٹی فورسز نے درجنوں شیعہ مسلمانوں کو گرفتار اور ان کو مختلف سزائیں سنائی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری